سینیٹر اعظم سواتی

سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ پر 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے پہلے ہی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ اعظم سواتی سے تفتیش مکمل کرلی گئیں ہیں، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ اعظم سواتی کو جوڈیشل پر جیل بھیج دیا جائے۔
عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کو 15 دسمبر تک جوڈیشل پر جیل بھجوانے کا حکم سنا دیا۔
دوسری جانب عدالت نے اعظم سواتی کے وکیل کی نجی اسپتال سے میڈیکل کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کا پمز سے میڈیکل معائنہ کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو