سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

ویب ڈیسک: بلوچستان سے 7جنرل اور دو خواتین کی نشستوں پر سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے، جس کا صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی نے اعلان کردیا۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست کے امیدوار اعجاز احمد ریٹائرڈ ہوگئے، اعجاز احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد 7جنرل نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، خواتین کی دو نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، سینیٹ کی نشستوں کے لئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔
بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں آزاد امیدوار سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی شامل ہیں، جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے۔
جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوئے، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، جے یو آئی ف کے احمد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔
خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز