شان مسعود

شان مسعود پر قسمت مہربان، کراچی کنگز بھی لیڈ کرینگے

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شان مسعود پر قسمت کی دیوی مہربان، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنے کے ساتھ ساتھ کراچی کنگز بھی لیڈ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کے لیے کراچی کنگز نے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ کراچی کنگز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 9ویں سیزن کے لیے ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔
پچھلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عماد وسیم اب اسلام آباد کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی تمام طرز کی ٹیم لیڈ کرنے سے معذرت کے اعلان کے بعد پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے شان مسعود کا انتخاب کیا تھا اور اس حوالے سے دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز ان کا پہلا امتحان ہوگا.

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے