شاہین آفریدی

شاہین آفریدی کے چھکوں نے ٹیم کو فتح دلوا دی

انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاہین آفریدی نے آخری اوور میں 2چھکوں سے فتح کا سفر آسان بنادیا۔ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈرہم نے اولی روبنسن کی جارحانہ ففٹی کے ذریعے 168کا مجموعہ حاصل کیا، شاہین شاہ نے 39رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ناٹنگھم شائر کو الیکس ہیلز نے اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 65کی اننگز کھیلی لیکن میچ فنش کرنے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کو ملی اور انھوں نے آخری اوور میں 2چھکوں سے ہدف کا حصول 4گیندیں پہلے ہی ممکن بنا دیا۔ انھوں نے 12گیندوں پر 17رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  ردھم کی بحالی، شاہین آفریدی کی کیویز کیخلاف 2 ٹی 20 میچز میں شرکت مشکوک