Terrorist arrested

شبقدر سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک (چارسدہ)چارسدہ کی تحصیل شبقدرسے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس مخبر کی اطلاع پرمیرہ کلے علی خانی بابا میں چھاپہ مارا۔
پولیس کےمطابق گرفتاردہشت گرد نعمت عرف صفوان کوعلی الصبح اس کےگھرسے گرفتارکیا گیا۔ملزم دہشت گردی کی مختلف دفعات میں تھانہ شبقدراورسی ٹی ڈی مردان کو مطلوب تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے