news 1465825726 3611

شدید بارش آندھی وطوفان اور ٹیکنکل فالٹس کی وجہ سے پسکو کے 131 فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر

پشاور: پسکو ترجمان کے مطابق شدید بارش اندھی وطوفان  اور ٹیکنیکل فالٹز کی وجہ سےصوبے کے کئی مقامات پر پسکو کے131  فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے،تفصیلات کے مطابق پشاور سرکل کے38 ،خیبر سرکل 29، مردان سرکل1،بنوں سرکل34اور سوات سرکل کے 29  فیڈرز  سے بجلی کی فراہمی متاثر  ہوہی ہے،پسکوعملے نے فوری طور پر بحالی کا کام شروع کردیا ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب

پسکو چیف  محمد جبار خان نے کورنا سے بچاو اور کام پر مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات دیئے ہیں،پسکو فیلڈ کارکنان متاثرہ علاقوں کو بجلی کی جلد سے جلد بحالی کے لئے مصروف ہیں اوربہت جلد تمام متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی، متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا