شرجیل میمن

پی ٹی آئی ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی خواہش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے ۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کیخلاف مہم چلارہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور دہشتگردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عزائم دہشتگردانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اور اب دارالخلافہ میں دہشتگردی کی باتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ داخلی گروہ بندی کا شکارپی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے، پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہرگروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کیخلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اب انہیں سیاست میں دھکیل کر متنازع بنانا چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ کیسے عوام کو بیوقوف بنا کر اداروں سے لڑاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف مظاہروں میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہو گئیں