آگے بڑھنے کا واحد راستہ صاف و شفاف انتخابات ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک: پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اب یہاں سے آگے جانے کا واحد راستہ قابل اعتبار الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’اس کے علاوہ کوئی بھی راستہ زیادہ سیاسی غیر یقینی اور مزید معاشی بحران پر کی طرف لے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں پی ٹی آئی کے ورکرز اور پنجاب کے ووٹرز کا نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ پوری ریاستی مشینری اور خاص طور پر پولیس کی جانب سے ہراسانی اور مکمل جانبدار الیکشن کمیشن پاکستان کو شکست دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عمران خان نے تمام اتحادیوں، پاکستان مسلم لیگ ق، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو20 میں سے 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم