شفیع محمد شاہ

شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے۔1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کے علاوہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔

انہوں نے 60 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سے کیا۔اپنے وقت میں پی ٹی وی کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار شہزاد خلیل نے اڑتا آسمان نامی ڈرامے کے ذریعے شفیع محمد شاہ کو چھوٹی اسکرین پر متعارف کرایا تاہم اڑتا آسمان ان کی پہلی ہٹ سیریل تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ٹی وی کے سپر سٹار کا درجہ حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کے مقبول ڈراموں میں آنچ، چاند گرہن،زینت، دائرے، دیواریں، جنگل، ماروی،تپش اور لیلیٰ مجنوں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازاگیا۔ 2006 میں انہیں جگر کا عارضہ لاحق ہوا جس نے ان کی جان لے لی اور 2007 میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔