شمالی آئرلینڈ کے سابق وزیر اعظم اور نوبل انعام یافتہ ڈیوڈ ٹرمبل چل بسے

ویب ڈیسک: شمالی آئرلینڈ کے سابق وزیراعظم اور نوبل انعام یافتہ ڈویڈ ٹرمبل مختصر علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ڈیوڈ ٹرمبل نے شمالی آئرلینڈ کے اس 30 سالہ تشدد کو ختم کرنے میں بڑا اہم کردارادا کیا تھا، جس میں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ڈیوڈ ٹرمبل شمالی آئرلینڈ کے حوالے سے 1998 کے گڈ فرائیڈے معاہدے کے اہم معماروں میں سے ایک تھے۔ ان کی امن کی جدوجہد پر انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا اور امن معاہدے کے بعد وہ شمالی آئرلینڈ کے پہلے وزیر اعظم بنے تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی