خاتون نے ساس کو قتل

شوہر اور ساس کو قتل کرکے جسم کے ٹکڑے فریج میں

ویب ڈیسک: خاتون نے اپنے شوہر اور ساس کو قتل کرکے جسم کے ٹکڑے فریج میں چھپا دیے انڈیا کی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسم کے ٹکڑے فریج میں چھپا دیے۔اپنے شوہر اور ساس کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے والی وندنا کالیتا نامی خاتون کا کسی اور شخص سے افیئر چل رہا تھا۔
پولیس کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ اپنے شوہر امر جیوتی دے اور ساس شنکری دے کو قتل کرنے کے بعد وندنا اور ان کے بوائے فرینڈ نے جسم کے اعضا اپنے ساتھ گواہاٹی سے 150 کلو میٹر دُور چراپونجی شہر لے گئے جہاں انہوں نے اعضاء کو دبا دیا جنہیں بعد میں پولیس نے ڈھونڈ لیا ہے۔خیال رہے اس سے قبل ایسا ہی خوفناک واقعہ گزشتہ سال دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا تھا جہاں آفتاب پُونا والا نامی ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ شردھا والکر کو قتل کرنے کے بعد اس کے لاش کے ٹکڑے فریج میں چھپا دیے تھے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور