شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں توسیع

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور: (مشرق نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں سپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے عدالت کے جج اعجاز احسن اعوان نے فیصلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کرتے ہوئے 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم سنا دیا جبکہ شریک ملزمان کو دو، دو لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا۔ سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ملزمان کو7 روز میں مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب