انتخابی نشان بوتل کیخلاف شہریار آفریدی عدالت جا پہنچے

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے الیکن 2024ء میں انتخابی نشان بوتل کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‏شہریار آفریدی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے رائی بھی لی جاتی ہے جبکہ ایسا نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شیرہار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا