سٹریٹ لائٹ کی بجلی

شہریوں نے سٹریٹ لائٹ کی بجلی مفت استعمال کرنا شروع کردی

پشاور میں شہریوں نے سٹریٹ لائٹ پر کنڈے ڈال کر مفت کی بجلی استعمال کرنا شروع کردی ۔ ٹائون ون پشاور کی جانب سے سٹریٹ لائٹ پر کنڈے ڈال کر بجلی استعمال کرنیوالے شہری کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ریگولیشن آفیسر ٹائون ون پشاور الیکٹرک سپروائزر قادرشیر نے دوران ڈیوٹی گشت دیکھا کہ علاقہ آسیہ کے محلہ قوت اسلام میں عالم شیر نامی شخص نے سٹریٹ لائٹ کی کیبل پر کنڈا ڈال کر گھر کیلئے ڈائریکٹ بجلی حاصل کر رکھی تھی۔ جس کی رپورٹ ٹاون آفیسر ریگولیش کو کی گئی جس کے بعد ریگولیشن برانچ نے ملزم عالم شیر ولد نامعلوم سکنہ محلہ قوت اسلام آسیہ کو 20ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے ان سے وصولی کرلی اور ٹائون ون کے خزانہ میں جمع کراد یا گیا ۔ ٹی او آر ٹاون ون ریاض اعوان نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آئندہ جو کوئی بھی اس گھناؤنے فعل میں ملوث پایا گیا تو بھاری جرمانوں کے علاوہ ایف آئی آر بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم