پسند کی شادی تنازعہ باپ قتل

شہید آباد میں پسند کی شادی کے تنازعہ پر لڑکے کا باپ قتل

تھانہ پھندو کے علاقہ شہید آباد میں پسند کی شادی کے تنازعہ پر لڑکی کے والد اور رشتہ داروں نے گھر میں گھس کو لڑکے کے والد کو قتل کردیا، مسماة (ت) زوجہ حنیف ساکن شہید آباد نے پھندو پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ کچھ عرصہ قبل اس کے بیٹے نعمان نے مسماة (س) دختر زرعلی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے، گزشتہ روز لڑکی کا والد زرعلی، چچا حاجی محمد پسران ثواب جان اور دیگر رشتہ دار اصغر علی ولد زرعلی اور گل فراز ولد سرفراز ساکنان ارمڑ میانہ گھر میں گھس آئے اور اس کے شوہر حنیف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل جبکہ رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مشن کے قیام میں توسیع، آج مختصر مذاکرات ہونگے