عدم اعتماد کا اعلان

شیر افضل مروت کا چیف جسٹس پرعدم اعتماد، پی ٹی آئی لاتعلق

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اعلان کیا گیا تاہم پارٹی نے ذاتی حیثیت میں دیے گئے ایسے بیانات سے لاتعلق رہنے کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اعلان کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کے ساتھ رویہ توہین آمیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے 12 سو کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو چکے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ آر اوز کے طرز عمل پر نوٹس نہیں لیا جا رہا، بہتر ہوگا پی ٹی آئی کے کیسز کیلئے علیحدہ بینچز بنائے جائیں۔
شیر افضل مروت کے اس پریس کانفرنس میں گفتگو پر ترجمان پی ٹی آئِی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ذاتی حیثیت میں دیے گئے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان