شیریں مزاری ایمان مزاری

شیریں مزاری کا خواتین پولیس، سادہ لباس افراد پر ایمان مزاری کے اغوا کا الزام

ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا ہے کہ پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ میرے گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے۔
ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ان کی بیٹی کو لے گئے۔
شیریں مزاری نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ہمارے سکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اور فون بھی لے گئے ہیں۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ گھر میں صرف دو خواتین رہتی ہیں، ہمیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے، یہ اغوا ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتارکرنے کی تصدیق کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف