شین واٹسن کے گرین شرٹس کے نئے ہیڈ کوچ بننے کا امکان

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے سابق آل راونڈر شین واٹسن کی کارکردگی کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے۔ ان کی اسی پرفامنس کی بدولت پی ایس ایل 9 کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے انہیں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں حوالے کر رکھی ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن سے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بات چیت جاری ہے جبکہ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات کروائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ شین واٹسن کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ ان کیلئے کسی بھی غیر ملکی ٹیم کی کوچنگ کا پہلا اسائمنٹ ہوگا جبکہ ان کی پہلی آزمائش کیویز کیخلاف سیریز ہوگی۔

مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار