چیف الیکشن کمشنر

شیڈول تیار‘انتخابات میں تاخیر کا کبھی نہیں کہا‘چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک :چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے۔
عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں، بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آبادکےحوالے سے تمام معاملات کو دیکھاگیا، ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے،مگر دعاگو ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، ہم دعا نہیں دوا بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی