Sadiq Khan TNN 810x486 1

صادق خان بڑے مارجن سے دوبارہ مئیرلندن منتخب

ویب ڈیسک (لندن) پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار بھاری اکثریت سے میئر لندن منتخب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق صادق خان کنزرویٹیو پارٹی کے شان بیلی کو شکست دے کر میئر لندن منتخب ہوئے۔ صادق خان نے مجموعی طور پر 1206034 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے کنزرویٹیو حریف شان بیلی 977601 ووٹ حاصل کر سکے۔ صادق خان نے 55.2 فیصد جبکہ شان بیلی نے 44.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی کا فیصلہ

نومنتخب میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ امیگرینٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے تعلق ہونے پر انہیں فخر ہے، انہوں نے مختلف قومیتوں کو قریب لانےکا وعدہ کیا اورکورونا وبا کے بعد لندن کے مستقبل کو روشن بنانےکے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں صادق خان نے 1310143 جبکہ ان کے حریف زیک گولڈ اسمتھ نے 994614 ووٹ حاصل کیے تھے۔ 2016 میں صادق خان نے 56.8 جبکہ مدمقابل زیک گولڈ اسمتھ نے 43.2 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔