صبا قمر

صبا قمر نے ایک اور فلم سائن کردی

 اداکارہ صبا قمر نے ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ کی عکس بندی کے بعد ایک اور فلم بھی سائن کرلی ہے۔

پاکستانی سنیما کی ویب سائٹ کے مطابق ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والے اداکار سید جبران اب سلور اسکرین پر قدم رکھیں گے اور ان کے ساتھ اس فلم میں خوبرو اداکارہ صبا قمر مرکزی کردار ادا کریں گی۔ اس فلم میں صبا قمر کے مدِمقابل دو اداکار ہوں گے جن میں سید جبران اور بلال اشرف شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

فلم کے پروڈیوسر جمیل بیگ اور حسن ضیا ہیں اور یہ فلم ’جمیل بیگ فلمز‘ اور ’ماسٹر مائینڈ پروڈکشن‘ کی شراکت داری سے بنائی جا رہی ہے تاہم اس فلم کا نام منظرِ عام پر نہیں آیا ہے۔ اس فلم کے مصنف محسن علی ہیں جب کہ ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

یاد رہے کہ اداکار سید جبران نے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز اسلام آباد کے (پی ٹی وی) اسٹیشن سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری کر کے اپنا لوہا منوایا۔ سید جبران کے مقبول ترین ڈراموں میں ’چپ رہو‘، ’عشق پرست‘، ’خود غرض‘ اور ’رانجھا رانجھا کردی‘ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں