903646 5711750 Kinza27 updates

صبورعلی کوروزانہ رات کوبلاک کرکےسوتی ہوں،کنزہ ہاشمی

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ اور اپنی دوست صبورعلی کو روزانہ رات کو بلاک کرکے سوتی ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں ایک ویب شو میں جلورہ گر ہوئیں اور دوران شو اپنی اور صبور علی کی گہری دوستی سے متعلق ایک دلچسپ قصہ بتایا۔

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ میری صبح کی روٹین کچھ اس طرح سے ہے کہ میں شوٹ پر جانے سے صرف 15 منٹ پہلے اٹھتی ہوں اور اسی دوران جلدی جلدی تیار ہوکر شوٹ پر پہنچ جاتی ہوں لیکن صبور صبح 7، 8 بجے اٹھنے کی عادی ہے اور وہ اٹھنے کے ساتھ جب دل کرے کال کردیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

انہوں نے کہا کہ صبور کی جب پہلی بار کال آئی تو میں نے یہ سوچ کر کال ریسیو کرلی کہ کوئی پریشانی نہ ہوگئی ہو لیکن کال ریسیو کرنے کے بعد صبور نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا کررہی ہوں، چلو ناشتہ کرنے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے صبور کے ساتھ اتنی صبح ناشتے کے لیے جانے سے منع کیا لیکن اس کے مجبور کرنے پر چلی گئی مگر اگلے دن 8 بجے کال آئی تو میں نے وجہ پوچھی جس پر صبور نے بتایا کہ ایسے ہی کال کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

کنزہ ہاشمی نے مزید بتایا یہی سب جب 4 سے 5 بار ہوا تو میں نے صبور کو بلاک کرکے سونے کا سوچا اور اب میں روزانہ صبور کو بلاک کرکے سوتی ہوں کیوں کہ میں جانتی ہوں وہ صبح اٹھتے ہی کبھی بھی کال کرسکتی ہے اور جب میں ایک بار اٹھ جاؤں تو مجھے نیند نہیں آتی۔

خیال رہے کہ اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اداکارہ صبور علی نہ صرف اچھی دوستیں ہیں بلکہ پڑوسی بھی ہیں۔