صدرمملکت اور وزیراعظم

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کراچی پولیس آفس پر حملہ کی شدید مذمت

صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، بھر ہور جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے کراچی میں پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی:
ڈاکٹر عارف علوی نے حملے میں زخمیوں ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کھڑی ہے، دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف:
علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس طر ح کی بزدلانہ کارروائیوں سے اداروں کے ارادے اور عزم کو توڑا نہیں جا سکتا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر ہونے والے ہر حملے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ
وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ ںے بھی کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو دہشتگردوں کے خلاف منضم آپریشن کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ