صمصام بخاری کا پی ٹی آئی

سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صمصام بخاری کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی گئی، صمصام بخاری نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا، نہ رکھوں گا نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے۔ یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کے بعد میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور