ضابطہ اخلاق

خیبر پختونخوا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، جرمانوں کے اعداد وشمار جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے والے اُمیدواروں کیخلاف عائد جرمانوں کے اعداد وشمار جاری کر دئیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ اُمیدواروں پر مجموعی طور پر 35 لاکھ 3 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے،
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر 6لاکھ 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں 7 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔
اسی طرح ہزارہ ڈویژن میں 3 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔
ترجمان کے مطابق مردان ڈویژن میں 2لاکھ 55 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ کوہاٹ ڈویژن میں 8 لاکھ 44 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بنوں ڈویژن میں 2 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے اور ڈی آئی خان ڈویژن میں 3 لاکھ 70 ہزار روپے جرمائے گئے۔
واضح رہے کل ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کیخلاف مانیٹرنگ افسران متحرک ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اصفہان پر اسرائیلی حملے کا بیان مسترد کر دیا