طالبہ سے جنسی زیادتی،ملزم کو16سال قیدکی سزا

ویب ڈیسک:چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے سکول بچی سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 16 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق موسیٰ زئی سے تعلق رکھنے والے ملزم ارشد خان پر الزام ہے کہ اس نے سکول کی ایک کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ آغا میر جانی شاہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کیخلاف مکمل چالان عدالت میں جمع کرکے اس کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا۔ گزشتہ روز ملزم کے خلاف ٹرائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر اسے 16 سال قید اور5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم پانچ لاکھ روپے بطور دیت متاثرہ بچی کو دینے کا پابند ہو گا۔ اگر جرمانہ کی رقم ملزم کے پاس نہ ہو تو ملزم کی جائیداد سے دی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا