tahir iqbal khan

طاہر اقبال خان کی نماز جنازہ سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک (ہری پور): ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہزارہ ڈویژن طاہر اقبال خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات سیاسی وسماجی شخصیات کی بھی شرکت، گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کئے گئے تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہر اقبال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اخترنوازخان شہید ڈگری کالج میں نماز جنازہ ادا کی گئی جسمیں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، سینٹر صابر شاہ، سینٹر اعظم سواتی فیصل زمان گوہر نواز، سابق ایم پی اے بابر نواز سیاسی سماجی شخصیات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل ڈی پی او ہری پور موجود رہے جبکہ جنازہ گاہ کے چاروں اطراف پولیس موجود رہی اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا