محکمہ تعلیم، طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ

ویب ڈیسک: محکمہ ابتدائی تعلیم خیبرپختونخوا میں طبی بنیادوں پر ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوگیاہے۔ اساتذہ سمیت مختلف کیڈر کے ملازمین کی جانب سے طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستوں کی لائنیں لگ گئی ہیں ۔
محکمہ ابتدائی تعلیم ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کیلئے تقریباً 60 کے قریب مختلف درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
اس وقت بھی طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کیلئے سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات کاجائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد اعلیٰ سطحی اجلا س میں ان سفارشات پر غور کیا جائےگا۔ ان اجلاسوں میں سفارشات دیکھنے کے بعد اس حوالے سے اقدامات کی منظوری دی جائےگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تقریبا 28کے قریب مختلف کیڈر کے اساتذہ پرنسپل، وائس پرنسپل،ایس ایس ٹیز، ایس ایس اوردوسرے اساتذہ کی طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کی درخواستیں نمٹائی گئی تھیں جبکہ بعض درخواستوں کو محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کوبھی میڈیکل بورڈ کے ذریعے جائزہ لینے کیلئے ارسال کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم