شان مسعود میچ کھیلنے

طبیعت خراب ہونے کے باوجود شان مسعود میچ کھیلنے پہنچ گئے

ویب ڈیسک: طبیعت خراب ہونے کے باوجود شان مسعود میچ کھیلنے پہنچ گئے۔
پی سی بی کے تحت جاری پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ میں شان مسعود نے اسٹیٹ بینک کیخلاف اہم میچ میں 31 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
شان مسعود کاشف بھٹی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
گلے میں تکلیف اور ہلکے بخار کے باوجود ٹیسٹ کپتان 39 منٹ تک کریز پر جمے رہے،
تاہم حریف ٹیم کی دوسری اننگز میں شان مسعود ٹیم کے ہمراہ فیلڈنگ کیلئے میدان میں نہیں آئے۔
انہوں نے ڈریسنگ روم میں کچھ دیر آرام کے بعد چھٹے اوور کے اختتام پر گراؤنڈ کا رخ کرکے بطور فیلڈر اپنی ذمہ داری ادا کی،
دورہ آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنیوالے شان مسعود کا وطن واپس آنے کے بعد یہ پہلا میچ ہے۔
قبل ازیں مختصر گفتگو میں شان مسعود نے کہا کہ گلے میں خراش کے سبب بخار کی وجہ سے وہ بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے تاہم اپنی ذمہ داری جان کر کھیلنے کیلئے میدان کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع