طلبا ہمارا مستقبل ہیں، کبھی گھبرانا نہیں، نواز شریف

ویب ڈیسک: شریف میڈیکل ٹرسٹ سٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین شریف میڈیکل ٹرسٹ نوازشریف نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا ملک کا مستقبل ہیں ، مشکل حالات سے کبھی گھبرانا نہیں۔
انہوں نے اس موقع کہا کہ طلبا کے والدین ان کی اس کامیابی میں برابر کے شریک ہیں، شریف میڈیکل کالج برسوں پہلے لگایا گیا پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔
قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا تھا کہ طلبا ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں، آپ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کو رحم دل بنائیں ، نوجوان ملک کو آگے تک لے کرجائیں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ صحت ،بیماری ،زندگی اور خوشی، غمی اللہ کے ہاتھ میں ہے، آپ کے ذریعے جو مریض صحت یاب ہوں گے وہ قیامت تک دعائیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی