طلبہ اور تعلیمی اداروں کے غیر محفوظ ہونے پر امن جرگے کا انعقاد

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں سنیچرز کے ہاتھوں قتل اور دیگر وارداتوں سے طلبہ اور تعلیمی اداروں کے غیر محفوظ ہونے پر امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق "دانش عزیز اور حسن طارق امن جرگہ” کا اہتمام پشاور پریس کلب کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے کیا گیا۔ اس امن جرگہ میں مختلف طلبہ تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کی بھرپور شرکت کی۔
اس دوران طلبہ تنظیموں کی جانب سے طلبہ اور تعلیمی اداروں کے غیرمحفوظ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کھل کر اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جرگہ میں موجود شرکاء نے حکومت، انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں سے طلبہ کا تحفظ یقینی بنانے اور طلبہ اور ان کے والدین میں پھیلے خوف کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مقرری نے کہا کہ سنیچرز کے ہاتھوں طلبہ کے قتل کے واقعات رونماء ہونا پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ معصوم طلباء کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
جرگہ شرکاء کا کہنا تھا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، اس حوالے سے لاپرواہی ملک کے مستقبل سے کھِلنے کے مترادف ہے۔ مقررین نے کہا کہ اگر طلبہ کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو طلبہ اپنے تحفظ کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں طوفانی بارشیں ،طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب