107314227 7

گلیات:طوفانی بارش کےباعث بند سڑکوں پرٹریفک کی روانی بحال

ویب ڈیسک (اسلام آباد)طوفانی ہواوں اور تیز بارش کے باعث گلیات میں متعدد مقامات پر بند سٹرکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق چرچ پارک اور شنگریلہ ہوٹل نتھیاگلی کے قریب درخت ٹوٹنے سے ٹریفک متاثر ہوئی تھیں ۔کنڈلہ میں بجلی کا پول طوفانی ہواوں سےمتاثرہوااورتاریں گرگئیں تھیں جس کےبعد سڑکوں کو بند کر دیا گیا تھا تاہم اب بند سڑکیں کھول دی گئیں ہیں ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا ہے۔ریکوری آپریشن میں جی ڈی اے، پولیس، پیسکو اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان