طیب اردوان

طیب اردوان کا آصف زرداری کو فون،صدر بننے پر مبارکباد دی

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے صدربننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک ،ترکیے صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر صدرآصف علی زرداری نے ترک صدر کے ٹیلیفون اور نیک تمناں پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ترکیے کے عوام کو رمضان کی مبار کباد دی۔
اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے رجب طیب اردوان کو جلد پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط: چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےفل کورٹ اجلاس بلالیا