عائشہ اکرم ہراسگی کیس

عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہو گیا

ویب ڈیسک: عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔گریٹر اقبال پارک دست درازی کیس میں اہم ہیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق عائشہ اکرم نے مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں۔ قابل اعتراض ویڈیو بنانے پر عائشہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کر لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے۔ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

 خیال رہے کہ ریمبو اور عائشہ اکرم کی مبینہ آڈیو ٹیپ آنے کے بعد کیس ایک نیا رخ اختیار کر چکا ہے۔ گذشتہ روز بھی عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک اور آڈیو منظر عام پرآئی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

آڈیو میں ریمبو مبینہ طور پر عائشہ اکرم کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مینار پاکستان پر دست درازی کیس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان سے عائشہ اکرم اور ریمبو نے رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کی تھی۔