تین بار عمر قید

عارف احمد زئی کی تین مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ویب ڈیسک: سابق ایم پی اے عارف احمد زئی کی تین مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے عارف احمد زئی کی درخواست قبل ازگرفتاری پر سماعت جسٹس فہیم ولی نے کی۔ عدالت نے عارف احمد زئی کی تین مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم نامہ صادر کر دیا۔ یاد رہے کہ عارف احمد زئی پر ایک مقدمہ انٹی کرپشن جبکہ ان کیخلاف چارسدہ اور شبقدر میں ایف آئی آر درج ہیں۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا