رانی

عاصمہ رانی قتل کیس،عدالت نےمجرم کوموت کاپروانہ جاری کردیا

ویب ڈیسک (پشاور) پشاور کی مقامی عدالت نے میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت کا حکم جاری کر دیاہے اور تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت دیتے ہوئے دو ملزمان صدیق اللہ اور شاہ زیب کو بری کردیا۔ سیشن جج نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور میں خصوصی سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکارپر 2018 میں کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا۔ عاصمہ رانی نے زخمی حالت میں مرنے سے پہلے ویڈیو بیان میں ملزم مجاہد اللہ آفریدی کا نام لیا تھا۔مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس نے انٹرپول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر کیس کو کوہاٹ سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک