عبادت میں سلام کرنا

عبادت میں مشغول شخص کو سلام کرنا

سوال:۔مسجد میں لوگ نماز و تلاوت میں مشغول ہیں یا چند لوگ تعلیم و درس میں مصروف ہیں تو ایسے لوگوں پر سلام اور جواب کا کیا حکم ہے؟

جواب: سلام ایک اہم مسنون عمل ہے اس کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے لیکن نماز، تلاوت، ذکر و اذکار، تعلیم، درس یا کسی دوسرے عمل جیسے پیشاب کرنے یا کھانا کھانے میں مشغول شخص پر سلام نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی ان لوگوں پر سلام کا جواب دینا لازم ہے۔(ردالمحتار 1:616، مرقاۃ 9:58)