عبداللہ شفیق ڈبل سنچری

کولمبو ٹیسٹ میں ڈبل سنچری، عبداللہ شفیق 7ویں قومی بیٹر بن گئے

کولمبو: سری لنکا میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی نوجوان اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کارنامہ انجام دیا اور کھیل کے تیسرے دن آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ عبداللہ شفیق ملک سے باہر ڈبل سینچری سکور کرنے والے ساتویں قومی بلے باز بنے ہیں جبکہ اس سے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہرعلی، عامر سہیل اور محسن خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان