عون چوہدری حکومت کیساتھ مذاکرات

عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی حکومت کیساتھ مذاکرات ہونگے: عون چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ترین گروپ عون چوہدری نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی حکومت کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان یا وفاقی ٹیم سے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان حکومت کا ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی آزاد کشمیر میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی اجازت

رہنما ترین گروپ نے کہا کہ ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ نے کوئی لچک نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں اور اس کے بعد ہی دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

عون چوہدری کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے ارکان اور عثمان بزدار کے درمیان ملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدار اور ترین گروپ کی ملاقاتوں کی تصاویر پرانی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہے، ہمارا گروپ مشترکہ فیصلے کر رہا ہے۔