عدالتیں آزاد ہیں

آج کا فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آج کا عدالت کا فیصلہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں اور وہ فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر کرتی ہیں۔ اس ملک میں جو بندہ بھی کرپشن، چوری یا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا قانون موجود ہے اس کے مطابق فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے۔
ھمارا شروع دن سے ہی یہ موقف تھا کہ ہر مسلہ کا حل بات چیت سے ممکن ہے۔ مگر ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو جس مقام پر لے آئی ہے اس کے لیے صرف افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔
ہم نے یہ مصمم ارادہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ان کو اب مزید کسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہمارے غیرت مند اور معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر اور دین اور ٹکٹوں کی لالچ دے کر بے وقوف بنایا گیا لیکن اب نوجوان یہ مکاریاں اور فریب سمجھ چکے ہیں اور مزید کسی دلفریب چال میں نہیں آئیں گے اور اپنے اور صوبے کے بہتر مستقبل بارے میں اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی