عدنان باچا

سابق MNA شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب (عدنان باچا) ہری پور میں حادثے میں جاں بحق

ویب ڈیسک: شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب (عدنان باچا) سڑک حادثے میں انتقال کر گئے۔ وہ ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جابحق ہوئے ہیں۔ وہ ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میانگل حسن اورنگزیب کے بڑے بھائی جبکہ سابق گورنر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میانگل اورنگزیب ولی عہد کے فرزند تھے.

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا ٹریفک حادثے میں شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب (عدنان باچا) کے انتقال پر اظہار افسوس۔ وزیر اعلی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔ وزیر اعلی کا مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں