عرب اسرائیل تعلقات بحالی غزہ جنگ بندی سے مشروط

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی بربریت کا خاتمہ اور صیہونیوں کی واپسی تک عرب اسرائیل تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔ یہ بات سعودی عرب کے وزیرخانہ فیصل بن فرحان نے میونخ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترحیح غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے اور اسرائیل کی واپسی ہے اور یہ ہمارا مطالبہ بھی ہے۔ اس کے بغیر اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔
عرب اسرائیل تعلقات کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ غزہ میں انسانی المیے پر توجہ دینےکی ضرورت ہے۔ شورش زدہ علاقے میں امداد نہ پہنچانا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، فوری طور پر غزہ میں امداد کی رسائی یقینی بنائِی جائے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن