ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں

عزت داروں کو عزت چاہیے اقتدار نہیں: ندیم افضل چن

وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان و معاون خصوصی ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ عزت داروں کو عزت چاہیے اقتدار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن نے گزشتہ روز پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور واپس پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کسی نے ندیم افضل چن کے تحریک انصاف چھوڑنے پر تنقیدی اشعار شئیر کئے جس پر وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ عزت داروں کو عزت چاہیے اقتدار نہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

واضح رہے کہ 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات میں ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔