kamran bangash 1 2

علاج کی مد میں فی خاندان 10لاکھ روپے تک کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔ کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور): معاون خصوصی کامران بنگش کا ملاکنڈ ڈویژن میں صحت کارڈ پلس کے اجرا پرعوام کو مبارکباد دی، کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس کا اجرا ریاست مدینہ میں عوام کے فلاح و بہبود کی جانب ایک اور قدم ہے، یکم نومبر سے سوات، ملاکنڈ، دیر اور چترال کے عوام کیلئے اس سہولت کا اجرا کیا گیا ہے،علاج معالجے کی مد میں فی خاندان 10لاکھ روپے تک کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کے اس اقدام سے 70 لاکھ خاندانوں کو صحت کی سہولیات میسر ہونگیں، خیبرپختونخوا کا ڈومیسائل رکھنے والا شخص ملک کے کسی بھی کونے میں اس سہولت سے مستفید ہوسکے گا، 6 نومبر کو وزیراعظم عمران خان سوات میں اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرینگے، صحت کارڈ پلس جیسا عوام دوست منصوبے کی مثال دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں کہیں بھی نہیں ملتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف