علی امین

علی امین 22ویں قائد ایوان اور 30ویں وزیر اعلیٰ بن گئے

ویب ڈیسک:علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 22ویں قائد ایوان منتخب ہوگئے جبکہ کل وہ خیبر پختونخوا کے 30ویں وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے انکی حلف برداری کی تقریب کل سہ پہر 3بجے گورنر ہاﺅس پشاور میں ہوگی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی نے اب تک 22قائد ایوان منتخب کئے ہیں جنہوں نے بطور وزیر اعلیٰ خدمات انجام دی ہیں جبکہ مختلف ادوار میں 8نگران وزراءاعلیٰ بھی مقرر کئے گئے ہیں۔
صاحبزادہ عبدالقیوم خان یکم اپریل 1937سے لیکر 7ستمبر 1937تک صوبے کے پہلے وزیر اعلیٰ رہے ان کے بعد 7ستمبر 1937سے لیکر 10نومبر 1939تک خان عبدالجبار خان وزیر اعلیٰ رہے ۔
سردار اورنگزیب گنڈاپور 25مئی 1943سے لیکر 16مارچ 1945تک وزیر اعلیٰ رہے جبکہ خان عبدالجبار خان 16مارچ 1945سے 22اگست 1947تک دوسری مرتبہ وزیر اعلی رہے۔
عبدالقیوم خان 23اگست 1947سے لیکر 23اپریل 1953تک وزیر اعلیٰ رہے ،سردار عبدالراشد خان نے 23اپریل 1953سے لیکر 18جولائی 1955تک وزیر اعلی رہے ۔
سردار بہادر خان 19جولائی 1955سے لیکر 14اکتوبر 1955تک وزیر اعلیٰ رہے ،مفتی محمود یکم مارچ 1972سے لیکر 15فروری 1973تک وزیر اعلی رہے جبکہ سردار عنایت اللہ خان گنڈاپور 29اپریل 1973سے لیکر 16فروری 1975تک وزیر اعلی رہے ۔
نصر اللہ خٹک 3مئی 1975سے لیکر 9اپریل 1977تک وزیر اعلی رہے ،جبکہ محمد اقبال خان جدون 9اپریل 1977سے لیکر 5جولائی 1977تک وزیر اعلی رہے ۔
ارباب جہانگیر خان 7اپریل 1985سے لیکر 31مئی 1988تک وزیر اعلیٰ ،آفتاب شیر پاﺅ 2دسمبر 1988سے لیکر 7اگست 1990تک پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ۔
میرافضل خان 7اگست 1990سے لیکر 19جولائی 1993تک وزیر اعلیٰ ،پیر صابر شاہ 20اکتوبر 1993سے لیکر 25فروری 1994تک وزیر اعلیٰ رہے۔
آفتاب شیر پاﺅ دوسری مرتبہ 24اپریل 1994سے لیکر 12نومبر 1996تک وزیر اعلیٰ رہے ،سردار مہتاب عباسی 21فروری 1997سے لیکر 12اکتوبر 1999، اکرم درانی 30نومبر 2002سے لیکر 11اکتوبر 2007، امیر حیدر ہوتی 31مارچ 2008سے لیکر 20مارچ 2013اور پرویز خٹک 31مئی 2013سے لیکر 6جون 2018تک وزیر اعلیٰ رہے ۔
محمود خان 17اگست 2018سے لیکر 21جنوری 2023تک قائد ایوان رہے جبکہ علی امین گنڈاپور کا بطور 22ویں قائد ایوان یکم مارچ 2024سے دور شروع ہوگیا ہے ۔
صوبے کی تاریخ میں 8نگران وزراءاعلیٰ بھی رہے ہیں ۔
فضل حق 31مئی 1988سے لیکر 2دسمبر 1988، مفتی محمد عباس 20جولائی 1993سے لیکر 20اکتوبر 1993، راجہ سکندر زمان 12نومبر 1996سے لیکر 21فروری 1997، شمس الملک 11اکتوبر 2007سے لیکر 31مارچ 2008تک نگران وزیراعظم رہے ۔
جسٹس طارق پرویز 20مارچ 2013سے لیکر 31مئی 2013، جسٹس دوست محمد خان 6جون 2018سے لیکر 16اگست 2018، اعظم خان 21جنوری 2023سے لیکر 11نومبر 2023 اور جسٹس ارشد حسین 12نومبر 2023سے لیکر یکم مارچ 2023تک نگران وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن کو کامیابی پر مبارکباد