اکبر ایس بابر

عہدے بھی کالعدم :کس حیثیت سے عدالت جائیںگے:اکبر ایس بابر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام عہدے بھی کالعدم ہو گئے، اب پتہ نہیں عہدیدار کس حیثیت سے عدالت جائیں گے ۔
سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیاد پر ہوتی ہیں، جو پارٹی ورکرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دے وہ جمہوری نہیں ہوتی، معاملہ پی ٹی آئی تک نہیں ر±کے گا دیگر جماعتوں تک بھی جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کل مشاورت کے لیے اجلاس بلایا ہے، پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر اراکین کو اکٹھا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک