عیدالاضحی اور نماز عید

عیدالاضحی اور نماز عید اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے عیدالاضحی اور نماز عید کے بڑے اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 4000 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات کیے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہیں۔ سی سی پی او پشاور اشفاق انور کے مطابق سکیورٹی پلان کے تحت شہر میں ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کیساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔ تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے سمیت مویشی منڈیوں اور شہر میں مشتبہ و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ گنجان آباد بازاروں میں پولیس کی بکتربند گاڑیاں بھی موجود رہیں گی ۔ نماز عید کے بڑے اجتماع سمیت گائوں و شہر کی تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے 8 کروڑ روپے ریلیز