بدمعاش قتل کرکے بھاگ گیا

غنی ایک بدمعاش لگاجو قتل کرکے بھاگ گیا ہو،ٹرمپ

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ ایک بیان میں کہا ہے کہ "متحدہ عرب امارات نے صدر اشرف غنی اور ان کے خاندان کو انسانی بنیادوں پر ملک میں خوش آمدید کہا ہے۔”ادھرسوشل میڈیا انٹرپول سے غنی کو گرفتار کرنے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈہوا ہے۔تاجکستان میں سابق افغان حکومت کے سفیر ظاہر اغبر نے غنی کا پورٹریٹ اپنے دفتر سے ہٹا دیا اور انٹرپول سے غنی کو گرفتار کرنے کا کہا تھا۔ادھرموجودہ امریکی انتظامیہ کے بعد سابق صدر ٹرمپ نے بھی اشرف غنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں نے کبھی بھی غنی پر بہت زیادہ اعتماد نہیں کیا،”،”میں نے یہ بات کھلے اور صاف الفاظ میں کہی۔ میں نے سوچا کہ وہ سراسر بدمعاش ہے۔جو قتل کرکے بھاگ گیا ، "انہوں نے مزید کہا. "اس نے اپنا سارا وقت ہمارے سینیٹرز کا دل جیتنے اور ان کے ساتھ کھانے میں صرف کیا۔ سینیٹر اس کی جیب میں تھے۔ یہ ہمارے مسائل میں سے ایک تھا ، لیکن میں نے اسے کبھی پسند نہیں کیا ، اور میرا اندازہ ہے کہ اس کے نقد رقم کے ساتھ فرار ہونے کی کہانی شاید سچی ہے۔میں نہیں جانتا تاہم مجھے شک ہے کہ ایسا ہے۔ غنی کی شریک حیات رولا غنی اور سابق نائب صدردوئم سرور دانش کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ یو اے ای میں کہاں رہائش پذیر ہیں لیکن غنی کے نائب صدراول امراللہ صالح افغانستان میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی