فائز عیسٰی چیف جسٹس تعیناتی

جسٹس فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔
صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔
صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔
صدرمملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننے کی منظوری دی ہے، قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔
موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ 17 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں زہر آلود سیب کھانے سے 2بچے جاں بحق