فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ

فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے 9ویں پوزیشن حاصل کرلی

ویب ڈیسک: فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر نویں پوزیشن حاصل کرلی۔
اومان کے شہر مسقط میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے ذکریا حیات نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ رانا وحید، حنان شاہد اور ارشد لیاقت نے 2،2 گول کیے، رانا وحید نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 گول کئے۔
مجموعی طور پر پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی۔
نویں پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی دی گئی۔
واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلیا کو 3-11 سے شکست دی تھی۔
یاد رہے پاکستان کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پول اے میں پولینڈ کے خلاف صرف میچ ڈرا کرنا تھا لیکن گرین شرٹس اس موقع کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم